بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی کپتان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے
ذیشان مہتاب منگل 14 مئی 2024 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے اب آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے T20Is میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ڈبلن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے اینڈے 35 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے،روز ایڈائر 7 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، لورکین ٹکر73 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے، نیل روک 4 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جارج دوکریل6 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے، کیمفر1 رن بناکر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، مارک ایڈائر1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں 22 سے 30 مئی تک میچز شیڈول ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامر پر مشتمل ہے جب کہ آئرلینڈ کی ٹیم میں مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر ، بین وائٹ، کرگ ینگ شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم میرا فیورٹ پلیئر ہے: میئر لندن صادق خان
-
ویرات کوہلی پر تنقید پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول کا انٹرویو میں انکشاف
-
پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا
-
محسن نقوی نے نائب کپتان کی ضرورت کو مسترد کر دیا، ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت کی حمایت
-
قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش دبئی کے معیار کے مطابق کی جائے گی
-
چوتھے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں، سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
-
بابر اعظم 2500 رنز مکمل کرنیوالے پہلے ٹی ٹونٹی کپتان بننے کے قریب
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری ٹاکرے کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آگئی
-
پاک انگلینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد بھی ہو پائے گا یا بارش کھیل خراب کرے گی؟
-
آل پاکستان میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد، واپڈا، ایئرفورس فتح یاب
-
پیرس، فرینچ اوپن میں نوواک جوکووچ پہلے رئونڈ میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.