چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

منگل 14 مئی 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) چیئرمین پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

رانامشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے تعلیم، ایمپلانمنٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رانامشہود احمد خان کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چارج دیاہے، امید ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔