ملکی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،مولانا عبدالواسع

تمام فیصلوں کا محور عوام نے ہونا ہے ،عوام کی رائے کا احترام کرنا لازمی ٹھہرا ہے ،امیرجے یوآئی بلوچستان

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،تمام فیصلوں کا محور عوام نے ہونا ہے ،عوام کی رائے کا احترام کرنا لازمی ٹھہرا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی واضح موقف ہی میں اس ملک کی روشن مستقبل مضمر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل جہاں عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں عوام کے رائے کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا ہے،برائے نام الیکشن کی وجہ سے عوام کو جمہوریت سے بدظن کیا جا رہا ہے کبھی آڑ ٹی ایس اور کبھی فارم سینتالیس کے آڑ میں عوام کی رائے تبدیلی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو اسکی اصل شکل میں واپس بحال کرنے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اپنے جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا ہے عوام اور کارکنوں کی غیرمتزلزل اعتماد کی بدولت جمعیت علماء اسلام اپنے مقاصد میں کامیاب ہوکر رئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح سیاسی بے یقینی کا سماں ہے اسکو ختم کرکے منظم اور مضبوط جمہوری ماحول پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کی مستقبل اب جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے اور اقوام کے تقدیر کا فیصلہ شفاف جمہوری طریقے سے عوام ہی نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بھی یہی امید ہے کہ وہ وقتی ذاتی مفادات سے بلاتر ہوکر ملک کی روشن مستقبل اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قائد جمعیت کی تحریک کے ساتھ جڑیں اور ایک پائیدار جمہوریت کی تشکیل میں اپنے حصہ لیں۔