وزیرداخلہ بلوچستان سے کر اچی میں تعینات جرمن قونصل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کی ملاقات،صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،یہ دہشت گردی کروانے کے لئے بھارت فنڈنگ کر رہا ہے، میر ضیا ء اللہ لا نگو

بدھ 15 مئی 2024 04:35

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو سے کر اچی میں تعینات جرمن قونصل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے منگل کویہاں مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اس موقع پر ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹریزداخلہ ،ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر،اوراعزازی سفیر برآے قونصل جنرل جرمن مرادبلوچ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے مہمان گرامی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں بلوچستان انے پر ویلکم کیا۔

ملاقات میں جرمن قونصل نے وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کو وزرات کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور یہ دہشت گردی کروانے کے لئے بھارت فنڈنگ کر رہا ہے اور یہ سب دہشتگردی وہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو استعمال کر کے بلوچستان میں دہشتگردی کر کروا رہا ہے جس کو روکنے کیلئے ہماری فورسز جنگ لڑ رہے ہیں جب تک ہم دہشت گردوں کا پوری طرح سے قلع قمع نہیں کریں گے ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دشمن ملک بھارت کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے بھارت نے سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کی متعدد بار کوشش کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اس میں ناکام رہا جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی نہیں ملے گء میر ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں امن اومان، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہے ملاقات میں ڈاکٹرروڈیگر لوٹز نے کہا کہ میں بلوچستان کا پہلے بھی دورے کرچکا ہوں بلوچستان کی مہمان نوازمثالی ہے،یہاں آکر بہت خوشی ملتی ہیجرمن حکومت بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لئے تعاون جاری رکھے گی، اخر میں وزیر داخلہ بلوچستان نیقونصل جنرل جرمن کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا۔