Live Updates

عام انتخابات میں عوام کی حق رائے دہی پرڈاکہ ڈالاگیا،حمز ہ خان نا صر

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور بانی چیئرمین مقبول ترین لیڈر ہیں اور دونوں کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے ہم پر امن اور جمہوری انداز میں اپنے مطالبات قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

بدھ 15 مئی 2024 04:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حمزہ خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور بانی چیئرمین مقبول ترین لیڈر ہیں اور دونوں کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے ہم پر امن اور جمہوری انداز میں اپنے مطالبات قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں جنہیں پذیرائی مل رہی ہے ،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں،پی ٹی آئی کا مینڈ یٹ چوری کرنے والے عوامی نفر ت سے بچنے کیلئے آ ج منہ چھپاتے پھر تے ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو شعور ملا ہے اور آج وہ سوال کرنے کی جرات رکھتے ہیں جس کی وجہ سے حکمران ٹولہ خوفزدہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام کی حق رائے دہی پرڈاکہ ڈالاگیااور تحریک انصاف کے مینڈیٹ کوچوری کرکے فارم 47والوں کی حکومت قائم کی گئی جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے،فارم 47کی بے ساکھیوں پر قائم حکومتیں دراصل عوام کی نمائندہ نہیں اور نہ ہی عوام کی خدمت سے ان کا کوئی سروکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف میں مبتلا ہے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات