شاہین آفریدی ٹی ٹوٹی کرکٹ میں دوسرے کامیاب ترین ملکی فاسٹ بائولر بن گئے
پیسر اب پاکستان کے لیے 64 ٹی ٹونٹی میچز میں 20.42 کی اوسط سے 88 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
ذیشان مہتاب بدھ 15 مئی 2024 12:56
(جاری ہے)
وہ اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 13ویں بار تین یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر ہیں جو کہ کسی پاکستانی باؤلر کی طرف سے اننگز میں 3 یا زائد سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
T20I میں پاکستان کے لیے اننگز میں زیادہ مرتبہ تین یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز میں عمر گل (12) دوسرے، شاداب خان (12) تیسرے ، سعید اجمل (11) چوتھے، محمد عامر (10) پانچویں جب کہ حارث رؤف (9) چھٹے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ کو شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ ڈبلن سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 75 اور محمد رضوان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، صائم ایوب 14 اور افتخار احمد 5 رنز بناسکے، اعظم خان 18 اور عماد وسیم 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیئر نے 3 اور کرگ ینگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈی بیلبرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر 30 اور گراہم ہوم 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اسکے علاوہ کوئی بھی آئرش بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 9 جون ٹاکرے سے قبل پاکستان اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چوتھا ٹاکرا، سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت مقابلے کیلئے پولیس سنائپرز اور SWAT ٹیمیں تعینات کی جائیں گی
-
باکسر محمد علی کو بچھڑے 8 برس بیت گئے
-
ازبکستان، نوح دستگیر نے اسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
-
امریکا کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے میچز دلچسپ ہونگے، امام الحق
-
اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، احمد شہزاد
-
اپنی پسند کی شادی کیلئے آٹھ سال انتظار کر ناپڑا ، محمد رضوان
-
پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا مشن، پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے کمر کس لی
-
طحٰہ بلال نے والدین کے بعد ساؤتھ ایشیا کی سطح پرمیڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا کا اسکواڈ بارباڈوس میں مکمل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.