علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخواہ ہاﺅس انیکسی خالی کروا دی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 15 مئی 2024 13:00

علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس اسلام ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی 2024ئ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس اسلام آ باد آنے پر پابندی عائد کر دی،علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخواہ ہاﺅس انیکسی خالی کروا دی،بتایاگیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے خیبرپختونخواہ ہاﺅس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاﺅس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

دریں اثناءپشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے اس کیس میں جو کونسل تھا وہ سرکاری وکیل بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ آج وکالت نامہ جمع کیا ہے تھوڑا ٹائم دیا جائے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ انکوائری کونسی ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ درخواست گزارجب وفاقی وزیر تھے تو اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کا جو کال آپ نوٹس تھا وہ ختم ہوچکا ہے، تازہ جاری نہیں کیا، درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔بعدازاںعدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دی تھی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں عوامی گورنر ہوںخیبرپختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہوگا۔ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاو¿ں گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سب کی عزت کرتا ہوں اوریہ ہماری روایات ہیں کہ تہذیب کا دامن کبھی نہ چھوڑیں ۔موجودہ حالات میںگالم، گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں۔ ابھی صرف اور صرف عوام کی خدمت کا وقت ہے ہمیں ان کی خدمت کرنی چاہئے۔