Live Updates

دبئی لیکس، سیاستدان بتائیں، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا شبرزیدی

بدھ 15 مئی 2024 14:38

دبئی لیکس، سیاستدان بتائیں، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان یہ بتائیں کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا ایک انٹرویو میں دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئی یہ واضح نہیں۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے۔شبر زیدی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے ،ان سے پنگا نہ لو۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں۔
Live دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق تازہ ترین معلومات