سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی مولوی عبدالحکیم مینگل کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

بدھ 15 مئی 2024 19:30

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی مولوی عبدالحکیم ..
کراچی/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جلاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں قبائلی رہنماء مولانا عبدالحکیم مینگل کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت کو علاقہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا انہوں نے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ اور خضدار کے مخدوش امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے انتظامیہ اور سیکیورٹی کے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکہ انہیں گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ عوام اپنے اپ کو محفوظ تصور کریں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا مرحوم مولانا عبدالحکیم مینگل ہمارے کاروان کا ایک اہم رہنما تھے ان کی شہادت ایک بہت بڑا صدمہ ہے مرحوم ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ ایک عوام دوست قبائلی رہنما تھے۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے مرحوم کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو اس بڑے صدمہ کے موقع پر صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے سو گوار خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہوں اور مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔