سرینگر، عدالت نے صحافی آصف سلطان کو ضمانت دیدی

بدھ 15 مئی 2024 19:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے معروف کشمیری صحافی آصف سلطان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت دائر ایک مقدمے میں ضمانت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں ایڈیشنل سیشن جج سندیپ گنڈوترا نے ضمانت دیدی۔ 36 سالہ آصف سلطان کو ابتدائی طور پر ستمبر 2018 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں رواں برس 27 فروری کو رہا کیا گیا تھاتاہم رہائی کے اگلے دن انہیں پھر گرفتار کیا گیاتھا۔