بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا 7 ویں روز بھی جاری رہا

بدھ 15 مئی 2024 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا 7 ویں روز بھی جاری رہا بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی کی قیادت میں بلوچستان بھر کے زمینداروں کا 9 مئی سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام زرعی فیڈروں میں شدید گرمی کے اس موسم اور سیزن میں جب زمینداروں کو اپنی فصلوں اور باغات کو بچانے کے لئے پا نی کی اشد ضرورت ہوتی اس وقت چوبیس گھنٹے میں صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے نگران حکومت کے دور میں کیسکو حکام نے تحریری معاہدہ کیا کہ زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے گی لیکن اس وقت جب زمینداروں کو بجلی کی اور پانی کی ضرورت ہے اس وقت صرف 3گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں کی فصلیں باغات پانی نہ ملنے کی وجہ سے خشک ہورہے ہیں اور انہیں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیںہمارا احتجاجی دھرنا اپنے مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔