وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتربنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

بدھ 15 مئی 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امراء کی سکیورٹی آڈٹ میں نقائص سامنے آ گئے ،سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لیے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سی14کروڑ91لاکھ کے فنڈز مانگ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈیز،لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے وزیراعظم کی دیگر رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کرکے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اوراشیا کی فراہمی کیلئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی تھی۔