گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری
بدھ 15 مئی 2024 23:21
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمہ موسمی روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کارڈیالوجی ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے،سکردو اور گلگت کے درمیان ہمہ موسمی سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر سے کاروبار کیلئے رسد اور نقل و حمل میں بہتری آئے گی گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے سامان کی نقل و حرکت ، روابط میں اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا،صدر مملکت کا گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت کے ہوائی اڈے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شعبہ صحت میں اقدامات سے لوگوں کو دہلیز پر صحت کی اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی ، گلگت بلتستان صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سماجی و اقتصادی ترقی ، خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کو مقامی اور قومی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے ۔وفد نے سیاحت ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ، صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ وفد کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔ وفد نے بتایا کہ جنگلات کے فروغ خصوصاً اخروٹ کے درختوں کی شجرکاری سے پگھلتے گلیشیئرز کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے ۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار
-
سودی نظام سے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مصطفی کمال
-
ہمیں شہروں کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا ہے، مراد علی شاہ
-
آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے تمام قیادت اور ورکرز کو متحد و،منظم ہوکر محنت کرنا ہوگی، رہنما پی پی پی راجہ پرویز اشرف
-
لاہور،فیکٹری میں آتشزدگی، کیمیکل ڈرم پھٹنے سے دھماکے ،علاقے میں خوف و ہراس
-
کرہ ارض کو ماحولیاتی تغیرات جیسے خطرات سے بچانے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق
-
پلاسٹک بیگز کا استعمال ممنوع، صرف 75 مائیکرون بیگز چلے گا‘ مریم اورنگزیب
-
ہمیں شہروں کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا ہے، مراد علی شاہ
-
صارم برنی کو ایف آئی اے نے کراچی سے گرفتار کرلیا
-
کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج جاں بحق ہو گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.