ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان ملک بیچنے کے مترادف ہے، اسلم فاروقی

بدھ 15 مئی 2024 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان ملک بیچنے کے مترادف ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی ملکی اداروں کی نجکاری کے اعلان کے خلاف فی الفور نوٹس لیں اور حکومت کو اداروں کی نجکاری سے روکنے کے لیے از خود نوٹس کارروائی کریں ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان آئی ایم ایف کے اشاروں پر کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبد السمیع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسلم خان فاروقی نے کہا کہ خود غرضی اور مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کردیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے معاشی اور سیاسی حالات تباہ اور عوام بھوک و مفلسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ غود غرض اور مفاد پرست سیاسی عناصر قومی مفادات سے کھلواڑ کررہے ہیں اور ذاتی مفادات کے لیے ملک و قوم کو دا پر لگا رہے ہیں۔