آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی سکیورٹی وفد کی آئی جی پنجاب سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسر آئی سی سی
بدھ 15 مئی 2024 20:10
(جاری ہے)
سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسر آئی سی سی ڈیوڈ مسکر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کے لئے پنجاب پولیس کے فول پروف سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی انتظامات بارے بتایا کہ کرکٹ ٹیموں کے تحفظ کیلئے ائیر پورٹس، ہوٹلز، سٹیڈیمز اور روٹس سمیت تمام مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے، تمام میچز کیلئے قبل از وقت انتظامات، ٹیم روٹس، سٹیڈیم کی حفاظت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایگزیکٹو پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت تمام یونٹس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسران کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ پر سکیورٹی صورتحال و اقدامات بارے آگاہ کیا، ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے آئی سی سی وفد کے سکیورٹی سربراہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئر بھی پیش کیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت موقع پر موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکج دینے کااصولی فیصلہ
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
لیسکو کا اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پاکستان بجلی نظام بہتر بنا کر پونے 2لاکھ جانیں بچا ئی جاسکتی ہیں ، یونیسیف
-
بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 15فیصد کم ہوگیا
-
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ،فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.