Live Updates

میٹرو پولیٹن ‘ پی ٹی آئی چیئرمینوں کا احتجاج سے لا تعلقی کا اعلان

بدھ 15 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینوں نے چار روز سے جاری میٹرو پولیٹن احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے غیر آئینی غیر اخلاقی قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میٹرو پولیٹن کے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمینوں جس میں فقیر محمد، اعجاز صراف، ظہیر باچا اور عمران خان سالارزئی شامل تھے نے اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈی جی بلدیات پر تحفظات سمیت تمام ایشوز پر جب ایم این اے ارباب شیر علی خان اور دوسرے حکومتی ذمہداران سے بات ہوئی تو انہوں نے میٹرو پولیٹن کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دھانی کے ساتھ اپوزیشن سے ملاقات کرنے کی حامی بھر لی مگر افسوس اپوزیشن والے میں نہ مانو اور تنقید برائے تنقید کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکاری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میڈیا کی موجودگی میں مذاکرات کیلئے تیار ہے اگر حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہم تحریک انصاف کے چیئرمینز اپنے ہی حکومت کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات