صوبائی حکومتیں گراس روٹ لیول پر فٹ بال کی ترقی وفروغ کیلئے ضلعی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کروائیں،پی ایف ایف سابق رکن کرنل (ر)محمدنعمان
بدھ 15 مئی 2024 21:00
(جاری ہے)
کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی سب سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے اور ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کےانتخابات کے حوالے سے سب کی شکایات کو دور کرے تاکہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اس کو بروئے کار لانے کے لئے صوبائی حکومتیں ضلعی سطح پر خود ٹورنامنٹس منعقد کروانے کے اعلان کریں۔ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم کرنل (ر)نعمان نے کہاکہ تعلیمی ادارے ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے فروغ کیلئے نرسری کا کردار ادا کر سکتے ہیں ،صرف تعلیمی اداروں کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ، پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ آخر میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق رکن اور مالاکنڈ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرکرنل ریٹائرڈ محمد نعمان اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ویسٹ) کراچی کے صدر جلال خان آفریدی سمیت دیگر ارکان نے سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات افراسیاب خان کا میزبانی کے فرائض انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ایک اور سنسنی خیز میچ
-
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے بڑا دھچکا
-
اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ساتواں میچ، نیپال نے نیدرلینڈ کو آسان ہدف دے دیا
-
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، اسد شفیق
-
ایف آئی ایچ رینکنگ،پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی
-
مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے،ثانیہ مرزا
-
بابر نے خود کپتانی نہیں مانگی، دوبارہ کپتان بورڈ نے بنایا،امام الحق
-
شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
-
ٹیم کی اچھی تیاریاں ہیں، عباس آفریدی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیو یارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ پر تنقید شروع
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.