کپاس کے معیاری بیج،زرعی زہروں اور کھادوں کی فراہمی کے لئے سمارٹ ایگریکلچر سنٹرز کا قیام انقلابی اقدام ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 16 مئی 2024 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف مقامات پرایک ہی چھت تلے کپاس کے معیاری بیج،زرعی زہروں اور کھادوں کی فراہمی کیلئے سمارٹ ایگریکلچر سنٹرز کا قیام انقلابی اقدام ہے لہٰذاکاشتکارزیادہ سے زیادہ رقبہ پر نہ صرف کپاس کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کو یقینی بنایا جا ئے بلکہ ماہرین زراعت کی سفارشات پر مکمل عمل کیا جا ئے تاکہ وائٹ گولڈ کی شاندار پیداوار حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے بتایاکہ کپاس پاکستان کی اہم فصل ہے اسلئے ملک کی معیشت کی بحالی کی خاطر کپاس کی کاشت کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو بیج اور کھادوں پر بھی خطیر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس ایک منافع بخش فصل کا درجہ حاصل کر چکی ہے لہٰذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کاشت اور محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی لیکر اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار سمارٹ ایگریکلچر سنٹرز کا وزٹ کریں اور اپنی کپاس کی فصل کے مفید مشورہ جات کے ساتھ معیاری بیج،زرعی زہریں اور کھادیں حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :