شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر کی موجودگی میں ددھنیال پاور پراجیکٹ کے منصوبے پر دستخط کر دئیے گئے

جمعرات 16 مئی 2024 19:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی موجودگی میں ددھنیال پاور پراجیکٹ کے منصوبے پر دستخط کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

960 میگا واٹ کا یہ منصوبہ دریائے نیلم پر ددھنیال کے مقام پر بنایا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزراء انجنئیر امیر مقام،رانا تنویر حسین،محسن نقوی موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،جاوید اقبال بڈھانوی،احمد رضا قادری،چوہدری محمد رشید،نثار انصر ابدالی،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔