خیبرپختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کی پولیس فورس کی تنخواہیں پنجاب،سندھ اوربلوچستان پولیس سے کم ہے ،پولیس حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ،اسمبلی اجلاس کے دوران کٹوتی تحریک پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمدکریم کنڈی نے کہاکہ 7ویں این ایف سی ایوارڈکے تحت وار اینڈ ٹیرر مد میں ایک فیصدملنا صوبے کیلئے تحفہ ہے دس سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن صوبے کی پولیس کی تنخواہیں دیگرصوبوں سے کم ہیں امن وامان صوبے کابڑامسئلہ ہے خواتین پولیس فورس پر توجہ دینی چاہئے، بدقسمتی سے پولیس حکومت کی ترجیحات نہیں رہی ،صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ نے جواب دیاکہ پولیس کیلئے ماڈرن اسلحہ اورگاڑیوں کی خریداری کیلئے سات ارب کانیابجٹ رکھاہے ،ماضی میں پولیس کیلئے ناقص اسلحہ اورجیکٹس خریدے گئے احمدکنڈی نے کہاکہ اگرپیپلزپارٹی دورمیں کرپشن ہوئی ہے تو تحریک انصاف حکومت نے دس سالوں میں کس کے خلاف ایکشن لیا آپ لوگ ایک ڈی پی او کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتے یہ تو آپ کی کارکردگی ہے ،