شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی کی اصولی منظوری

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس کے مقام پر بس حادثے کے بعد وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاہراہ قراقرم پر حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی کیلئے خصوصی مراسلہ لکھا تھاجس پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی کی اصولی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو بھیجے گئے مرسلے میں شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔