عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
یو این جمعہ 17 مئی 2024 04:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2024ء) عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلیشچارٹ نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معاشی اصلاحات کے باوجود بدعنوانی، گروہ بندی اور مسلح گروہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
سلامتی کونسل کو عراق کے حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ عراق کے لوگ نہایت باصلاحیت ہیں لیکن ماضی کی سیاسی اتھل پتھل کے اثرات اب بھی ان کی راہ روکتے ہیں۔
آج کا عراق دو دہائیاں پہلے کے مقابلے میں نمایاں ترقی کر چکا ہے اور اب علاقائی سطح پر اس کا اثرورسوخ بھی بڑھ گیا ہے، تاہم اسے اپنے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تمام شہریوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ uniraq
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملکی حکومت ان مسائل کا جراتمندانہ طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے لیکن اب بھی اسے بہت سی مشکلات پر قابو پانا ہے۔
(جاری ہے)
انسانی حقوق کا تحفظ
انہوں نے حالیہ عرصہ میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت لوگوں کو غیراعلانیہ سزائے موقت دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام عراقیوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا پوری طرح تحفظ ہونا چاہیے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں تاحال بہت سے مسائل حائل ہیں اور فیصلہ سازی میں اب بھی ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ملک میں فعال، بااختیار اور محفوظ شہری آزادی کی ضرورت بھی بدستور برقرار ہے۔خصوصی نمائندہ نے سفیروں کو بتایا کہ رواں سال عراق کی یزیدی برادری کے خلاف داعش کے قتل عام کی دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ اس موقع پر تمام حکام، کردار اور متعلقہ فریق متحد ہو کر ان لوگوں کی خدمت کرنے کا عزم کریں گے۔
سیاسی تعطل و تقسیم
انہوں نے ملک کے سیاسی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد ایک مثبت قدم تھا جس کے بعد اب بیشتر حکومتی کونسلیں فعال ہو چکی ہیں۔
تاہم دو صوبوں میں تاحال سیاسی تعطل برقرار ہے۔ خودمختار کردستانی خطے میں سیاسی تقسیم بڑھ گئی ہے اور علاقائی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ علاقے کے اداروں کی قانونی حیثیت کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ صورتحال بہت سے خدشات کو جنم دیتی ہے۔
عراق
کی پارلیمان کے سپیکر کی تبدیلی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے جس سے داخلی تقسیم کی عکاسی ہوتی ہے۔ سپیکر کا عہدہ بہت اہم ہے اور امید رکھی جا سکتی ہے کہ یہ مسئلہ آئندہ دنوں حل کر لیا جائے گا۔عراق کا تعمیری کردار
انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر عراق نے کشیدگی کو وسیع تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکا اور سلامتی کا ماحول مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم ملک میں بے لگام مسلح کرداروں کی موجودگی کے باعث کسی غلط فہمی کے نتیجے میں حالات بگڑنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
شمال مشرقی شام میں واقع کیمپوں سے عراقی شہریوں کی واپسی جاری ہے تاہم اس حوالے سے وقت بہت قیمتی ہے اور لوگوں کو لامحدود مدت تک پابندیوں میں رکھنے کے نتیجے میں سلامتی کے خدشات جنم لے سکتے ہیں۔
آخری بریفنگ
یہ جینین ہینس پلیشچارٹ کی عراق کے لیے نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے سلامتی کونسل کو دی جانے والی آخری بریفنگ تھی۔
وہ نیندرلینڈز کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں اور انہیں 31 اگست 2018 کو سلواکیہ کے جان کوبیس کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
-
پاکستان اوربرطانیہ منشیات ، سائبر کرائم اورغیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار میں اضافہ کریں گے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکا م سے گفتگو
-
افغانستان میں ہر دوسرے روز ایک بچہ بارودی سرنگوں کا نشانہ
-
یورپ میں خسرے کے کیسز میں اضافہ
-
بجلی کی قیمت میں3روپے25پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیاگیا
-
پولیس افسر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم پکڑا گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا
-
شاعر احمد فرہاد کو زہر دیئے جانے کا الزام
-
بلدیاتی انتخابات،اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیاگیا
-
پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں،مریم نواز
-
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کوعدالت میں چیلنج کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.