ظ*گندم امپورٹ سکینڈل کے قومی مجرموں کا نشان عبرت بنایا جائی: میاں رشید منہالہ

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) کسان بورڈوسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ گندم امپورٹ سکینڈل کے قومی مجرموں کا نشان عبرت بنایا جائے۔آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان گندم مافیاکے سرکوبی کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں،اگر گندم مافیہ اس مرتبہ بھی بچ گیا تو ہر سال کسان کو برباد کرے گا۔چیف جسٹس صاحب بڑے بڑے وکیل کرنے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

لیکن آپ سے ہمیں انصاف کی پوری امیدہے گندم سکینڈل پر سوموٹو لیںاور کسانوں کو ان کا حق دلائیں،حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدے ورنہ کسانوں کے گھروں میں فاقے ہوں گے ، حکمران کسانوں سے گندم کی خرید اری فوری شروع کریں اور ہماری بددعائوںسے بچیں کیونکہ ہم ہاتھ سے روزی کمانے والے ہیں اور ہاتھ سے روزکمانے والا اللہ کا دوست ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے کنال روڈپر کسانوںکے معاشی قتل کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاںرشید منہالہ کا کہنا تھاکہ گندم امپورٹ مافیا کے جرم کی سزا کسانوں کو نہ دی جائے۔گندم امپورٹ مافیاعیش و عشرت میں مصروف جبکہ کسان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے ۔ جن کو اسمبلیوں میں مسیحا بنا کر بھیجا وہ ہی کسانوں کا معاشی قتل کررہے ہیں۔