نادرا میں ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،محسن نقوی
یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے،وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا،اجلاس سے خطاب
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 10:34
(جاری ہے)
وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا کو عوام دوست بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نادرا کو عوام کیلئے مزید فرینڈلی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کا پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے موثر ایکشن کا بھی حکم دے دیا۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیااور مزید سینٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دیدی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ نادرا سینٹرز کے دورے کئے۔ حالات کا جائزہ لیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سینٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے نادرا آپریشنل روم کا بھی دورہ کیا اور اس دوران انکو پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.