وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ، پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار
جمعہ 17 مئی 2024 12:48
(جاری ہے)
کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی شکر گزارہے۔ وزیرِ اعظم نےچینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاء کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے، ان کی پراسیسنگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلی بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.