آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا،یوسف رضا گیلانی

احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن تشدد نہیں ہونا چاہئے، حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرے،کسانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے،صحافیوں سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 11:47

آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا،یوسف رضا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2024 ) آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا، احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن تشدد نہیں ہونا چاہئے، حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرے،کسانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، آج بھی سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا گڈ مارننگ کا میسج آتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ میں بھی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حمایت کرتا ہوں۔

یکرٹریٹ نہیں الگ صوبہ چاہتے ہیں، سیکرٹریٹ کے خلاف نہیں ہیں اور اسکو ختم نہیں ہونا چاہئے۔ جو بھی حکومت آتی ہے تو ٹکنے کوئی نہیں دیتا۔گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو حکومت دے دیں تو 2 ماہ بعد پھر یہی صورتحال ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

جب دھرنا چل رہا تھا تو ہم نے ان کو سہولتیں دیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں۔ حکومت سے عہدوں کے حوالے تحفظات تھے جس پر بات چلتی رہی جبکہ پارٹی ورکرز کو بھی تحفظات تھے جس کو دور کرنے کیلئے مشروط گفتگو کر رہے ہیں۔

حکومت کا اچھے اور برے وقت میں ساتھ دیں گے۔میں بھی وکٹم ہوں لیکن نوکری پیشہ نہیں تھا۔میں بھی متاثرین میں شامل ہیں لیکن جیسے فیصلہ آیا تو میں نے عہدہ چھوڑ دیا اور اختیارات صدر کو دے دیئے تھے۔سینیٹ کا ماحول بہت اچھا ہے۔ہم نے ملکر حکومت بنائی ہے۔ انکی خواہش ہے کہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں۔سیاسی کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے ۔سب کو مل بیٹھ کر اصل مسائل کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کی سیاست سے پاکستان کا نقصان ہوگا ۔ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یہ وقت آپس کی لڑائیوں کا نہیں ہے۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔