قیدیوں کی سیاسی بات چیت پر پابندی سے متعلق جیل رولز کی شک 265 کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار
اگر ہمیں خیبر پختونخوا سے پانی لینا پڑ جائے تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ خیبر پختونخوا کے پانی پر ہمارا دائرہ اختیار ہی جسٹس سردار اعجاز خان
جمعہ 17 مئی 2024 22:09
(جاری ہے)
دوران سماعت شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے اس درخواست پر اعتراض اٹھایا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوئی، جہاں سے سزا ہوئی وہ جوڈیشل ایریا بھی اسلام آباد کا ہے، اڈیالہ جیل پنجاب اور راولپنڈی میں آتی ہے لیکن قیدی اسلام آباد کا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مروت صاحب یہ ساری باتیں گزشتہ سماعت پر بھی ہو چکی ہیں، آپ ایڈووکیٹ جنرل کے اعتراضات پر دلائل دیں اور عدالت کی معاونت کریں، آپ نے ڈیکلریشن اور دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کو بتانا ہوگا۔شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ آرٹیکل 199 کی شق سے واضح ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز بھی موجود ہیں، ڈیکلیریٹری ججمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ نے بھی واضح احکامات دیے۔عدالت نے کہا کہ آپ پنجاب حکومت کو پارٹی بنانے سے متعلق دلائل دیں، آپ جو کہہ رہے ہیں وہ آرٹیکل 199 ون سی میں بھی موجود ہے، آپ نے حکومت پنجاب کو فریق بنایا ہے، کیا میں حکومت پنجاب کو ہدایات دے سکتا ہوں ہم پہلے یہ دیکھیں گے کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اگر ہمیں خیبر پختونخوا سے پانی لینا پڑ جائے تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ خیبر پختونخوا کے پانی پر ہمارا دائرہ اختیار ہی یہ پنجاب حکومت کی مہربانی ہے کہ وہ ہمارے قیدیوں کو اڈیالہ جیل رکھ رہے ہیں، وہ خود ہمیں قیدی بھیجنے کا نہیں کہتے، یہ عدالت کی ذمہ داری نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کی نہ صحیح ریاست کی ذمہ داری تو ہے نا، جس پر عدالت نے کہا کہ ریاست میں اور بھی4 ہائی کورٹس ہیں اور ریاست ان کو بھی جواب دہ ہے۔اس موقع پر عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے مؤقف اپنایا کہ میں کچھ تحریری معروضات پیش کرنا چاہوں گی، ملزم یا قیدی جس کی جوڈیشل کسٹڈی میں ہوتا ہے اس کو دیکھنا ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے درخواست پر دائرہ اختیارات سے متعلق اعتراضات مسترد کرتے ہوئے جیل رولز کی شک 265 کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے اگلے جمعہ کو جیل رولز کی شک 265 کے خلاف درخواست پر دلائل بھی طلب کر لیے۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ اگلے جمعہ کو میں دستیاب نہیں ہوں گا، میں تحریری معروضات جمع کروا دوں گا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر اپ کے پاس کوئی اضافی مواد ہے تو ٹھیک ہے، اگر آپ معاون وکیل سے مطمئن ہیں تو تحریری معروضات کی بھی ضرورت نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 26 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی تھی۔یاد رہے 25 اپریل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔عمران خان کی فیئر ٹرائل کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بڑا حکم جاری کیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاسی اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے افسران کو ہدف بناتے ہوں انہیں شائع کرنے سے پرہیز کریں، الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی ، اشتعال انگیز ، متعصبانہ بیانات دیے، عدلیہ ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ کا شہید سپاہی اسد اللہ کے گھر کا دورہ
-
پیپلزپارٹی بجٹ منظوری میں ہمارا ساتھ دے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی
-
حکومت وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے،بار کے ساتھ دل کا رشتہ ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ
-
عالمی بینک نے پنجاب میں پری پرائمری اور پرائمری گریڈز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے 15 کروڑڈالر مالیت کے منصوبہ کی منظوری دیدی
-
حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، گورنرسندھ
-
فیصل آباد،تیزرفتاربس کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل فزیوتھراپسٹ حسنین اکبرجاں بحق
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 41اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں
-
اسلام آباد میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ، 8 افراد گرفتار
-
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن ،182 کلو گرام منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار
-
شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ریاض حسین پیر زادہ
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو عید کے پہلے 2 زوز اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت
-
پرویزالٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.