جرمن قونصل جنرل کی تاجروں کو ویزا فراہمی میں ترجیح دینے کی یقین دہانی،عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
جمعہ 17 مئی 2024 23:19
(جاری ہے)
انہوں نے بز نس ٹو بزنس تعاون کے سلسلے میں اسٹارٹ اپس،ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، خواتین کو بااختیار بنانے، ووکیشنل ٹریننگ اور بز نس ٹوارزم کو سرفہرست قراردیا۔
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اس بات پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ جرمن قونصلیٹ نے ایف پی سی سی آئی کی ایک ممتاز خاتون رکن محترمہ صاحبزادی ماہین خان کو سندھ اور بلوچستان کے ریجن کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری پر اپنا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرشبیر منشائ نے کہا کہ جرمن قونصلیٹ کاروباری برادری کو ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد طویل مدتی ویزے جاری کری؛ کیونکہ اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کے پاس انسانی وسائل کا ایک بڑا، نوجوان اور ہنر مند پول موجود ہی؛جنہیں جرمنی کی مختلف صنعتوں، شعبوں اور خطوں میں ملازمت دی جا سکتی ہے۔ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے فارن افیئرز، تجارت اور سرمایہ کاری کی کنوینر محترمہ صاحبزادی ماہین خان نے واضح کیا کہ جرمن قونصلیٹ نے ہمیشہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کی ہے اور وہ اسلام آباد میں 5 جون کو خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس کے انعقاد میں بھی مدد کر رہے ہیں۔کپاس اور ٹیکسٹائل کے ماہر شام لعل نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی بہترین ٹیکسٹائل اور متعلقہ مصنوعات بنائی جاتی ہیں اور جرمنی کو پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو تجارتی میلوں اور نمائشوں کے ذریعے خوش آمدید کہنا چاہیے۔کراچی میں جرمن قونصل جنرل R․diger Lotz نے کہا کہ پاکستان جرمن کمپنیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہی؛ کیونکہ اس میں 4سے 5 کروڑ کا ایک مضبوط متوسط طبقہ موجود ہے اوروہ قوت خرید بھی رکھتا ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ جرمن کمپنیوں کی پاکستان اور اس خطے میں 100 سال سے بھی طویل عرصے سے موجودگی ہے۔ جرمن قو نصل جنرل نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں جرمن ویزا کے پاکستانی درخواست کنندگان کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔جرمن مشن کے سربراہ Andreas Wegner نے اس بات پر زور دیا کہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، جوائنٹ وینچرز، صنعتی تعاون اور اقتصادی تعلقات کے دیگر شعبوں میں اعداد وشمار کو پو ٹینشل کے مطابق بڑھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی دلچسپیوں کے سنگم پر پاکستان کی اہم جیو اکنامک پوزیشن پر بھی روشنی ڈالی۔#مزید تجارتی خبریں
-
ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں3600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کے دوران پانچوں دن بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھیجے جانے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
-
کراچی چیمبر کا حکومت کی جانب سے گوداموں اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا خیرمقدم
-
امریکی ڈالر 19 پیسے اضافہ کے بعد 278.20 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر برقرار
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8 روپے کلو کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر مستحکم
-
چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدکی ملاقات،پنجاب میں شوانڈسٹری لگانے کا فیصلہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 940پوائنٹس کمی کے ساتھ 72ہزار 922پوائنٹس پرآگیا
-
لاہور:برائیلر گوشت کی قیمت میں11روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.