شیخ محمد انورکی سربراہی میں وفد کی پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سینئر جنرل مینیجر عامر علی بلوچ سے ملاقات
جمعہ 17 مئی 2024 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قومی ادارہ ریلوے مسائلستان بن گیا ہے،76 سالوں سے اس ملک پر قابض حکمرانوں نے ریلوے کے ساتھ ہمیشہ کھلواڑ کیا،پاکستان ریلوے ایک دفاعی رفاہی اور فلاحی ادارہ ہے جو ملک کی وحدت کی علامت ہے۔
بار بار کی ڈاؤن سائزنگ، رائٹ سائزنگ، اؤٹ سورسز اور بھاری معاوضوں پر تعینات مشیران کے مشوروں سے محکمہ کو ناکام تجربہ گاہ بنا دیا گیا، پاکستان ریلوے میں گزشتہ دو سالوں سے تنخواہوں کی ادائیگی کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا تھا۔ایک طرف دوسال سے ریٹائردملازمین اور بیواؤں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی جبکہ دوسری طرف ریلوے مختلف اداروں کو مفت اور رعائتی سفری سہولیات فراہم کررہا ہے جو ریلوے کے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ریلوے چارٹرڈ کے مطابق ریلوے ایک کمرشل نہیں بلکہ فلاحی ادارہ ہے،فلاحی ادارے نفع نقصان کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہودکے لئے چلائے جاتے ہیں جن کی کارکردگی حکومتی مالی سپورٹ پر ہی ممکن ہوتی ہے، جس طرح موٹر وے،میٹرو،اورنج ٹرین، سرکاری تعلیمی ادارے اور ہسپتال جیسے ادارے حکومت کی مالی مدد سے عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہیں،اسی طرح ریلوے بھی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے پاکستان کا سب سے بڑا دارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال قبل سیلاب کی تباک اور پریم یونین کی تمام تر کوششوں کے باوجود ریلوے کو بیل اؤٹ پیکج نہیں دیا، بیل اؤٹ پیکج نہ دینے سے آج پاکستان ریلوے شدید مسائل کا شکار ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
-
وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے اور وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں،مزمل اسلم
-
عمران ریاض کیخلاف مقدمات وانکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
-
کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی
-
مئی2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورصدر (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ،روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر عالمی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کسان بینک، گرین ٹریکٹر،ہارویسٹر،زرعی آلات کی مقامی تیاری،آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان
-
نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رانا مشہود احمد خان
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فہد شفیق کوسندھ کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.