پی آئی اے کی ٹورنٹوجانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی اتار لیاگیا
اسلام آباد سے ٹورنٹوجانے والی پرویزپی کے 781میں فنی خرابی کی نشاندہی ہونے پر کیپٹن نے طویل پرواز جاری رکھنے اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرنے کی بجائے واپسی کو ترجیح دی
فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 11:08
(جاری ہے)
پرواز کے تمام مسافر محفوظ رہے۔
طیارے میں موجود مسافروں کو ائیرپورٹ کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔مسافروں کی دیکھ بھال کیلئے طعام اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام ہے۔پرواز کی دوبارہ ٹورنٹو روانگی کا شیڈول ہفتہ کی دوپہر 1 بجے رکھا گیا تاکہ مسافر طویل پرواز کیلئے آرام کرسکیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع پر پرواز موخر کر دی گئی تھی۔ دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع پر پرواز کچھ دیر کیلئے موخر کر دی گئی تھی۔ دبئی کے ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پرواز کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی، طیارے میں اشیا خور و نوش کی جگہ پر جلنے کی بو کی شکایت ملی تھی۔جلنے کی شکایت کے بعد دبئی ائیرپورٹ پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس فوری طلب کر لی گئی تھی۔ طیارے کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی گئی تھی۔کسی قسم کی خرابی نہ ہونے پر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، بعد ازاں پرواز دبئی سے اسلام آباد روانہ کر دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک مینڈیٹ چور گھروں کو نہیں جاتے
-
بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
-
پی ٹی آئی نے ہتک عزت قانون کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کردیا
-
تینوں جماعتوں میں کوئی صلاحیت نہیں، عوام پاکستان پارٹی ملکی معاملات کو حل کرے گی
-
ماحولیاتی تحفظ کیلئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،چیف قاضی فائزعیسیٰ
-
کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑنے کی اجازت دے دی
-
چین آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر اور ہیلتھ کئیر میں انویسٹمنٹ کریگا
-
مردان ، خاتون ٹیچر کو وین سے اتار کر فائرنگ، قتل کر دیا گیا
-
برف بگھلنے لگی:بانی پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو پیغام مل گیا
-
مذاکرات میںسب سے بڑی رکاوٹ عمران خان خود ہیں، نوازشریف
-
نوازشریف کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں، اقتدار کیلئے جب بیانیہ تبدیل ہوتو اس سے اتفاق نہیں تھا
-
عثمان ڈارکی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.