شہبازشریف (ن) کے قائمقام صدر ،رانا ثنا اللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر

28 مئی کوجنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائیگا‘ سیف الملوک کھوکھر

ہفتہ 18 مئی 2024 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہبازشریف کو پارٹی کا قائمقام صدر نامزد جبکہ رانا ثنا اللہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کے مطابق شہبازشریف 28مئی تک (ن) لیگ کے قائمقام صدر رہیں گے، 28مئی جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا، رانا ثنااللہ خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔