ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، نوازشریف کی کھل کرشہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف

ہفتہ 18 مئی 2024 21:26

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، نوازشریف کی کھل کرشہباز شریف کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) میاںنواز شریف نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کی جس پر اجلاس میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر شہباز شریف کو داد دی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ جس قسم کے مشکل ترین حالات میں شہباز شریف کام کررہے ہیں وہ ہماری داد کے مستحق ہیں ۔