مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب 28مئی کوہوگا

چیف الیکشن کمشنررانا ثناء اللہ خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس،شیڈول جاری

ہفتہ 18 مئی 2024 21:47

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب 28مئی کوہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب 28مئی کو ہوگا، یہ فیصلہ کی مرکزی مجلس عاملہ کے یہاں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کااجلاس زیر صدارت چیف الیکشن کمشنررانا ثناء اللہ خان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف،جمال شاہ کاکڑ ایم این اے اور کھیل داس کوہستانی ایم این اے شرکت کی۔اجلاس میں شیڈول کا فیصلہ کیاگیا جس کے مطابق 27مئی کودفتری اوقات میں-H 180 مرکزی دفتر مسلم لیگ(ن) سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔28مئی کو صبح 10بجے سے دوپہر12بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ایک بجے سے 2بجے کے درمیان کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 4بجے مرکزی کونسل صدر مسلم لیگ کا انتخاب عمل میں لائے گی۔