کرغزستان میں انٹرنیشنل سٹوڈٹنس ہاسٹل اور پرائیویٹ رہائش گاہوں کو مقامی انتہا پسندوں نے نشانہ بنایا، زیر علاج پاکستانی شہری شاہ زیب کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستانی سفیر حسن ضیغم کا ویڈیو پیغام
ہفتہ 18 مئی 2024 23:20
(جاری ہے)
پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میں نے کرغزستان ہسپتال میں زیر علاج شاہ زیب سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔
الحمداللہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مشن کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستانی شہریوں کو کرغزستان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ کرغز حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ غیرملکی شہریوں کی جان و مال کے تخفظ کومکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا، ہمیں بتایا گیا ہے کرغز پولیس بین الاقوامی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت چوکس ہے، کرغز انویسٹی گیشن اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے شروع ہوچکی ہے اور ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو اس معاملہ میں گرفتار بھی کیاجاچکا ہے۔ حسن ضیغم نے کہا کہ کرغز حکومت نےکرغزستان میں مقیم تمام غیرملکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حوصلے میں رہیں اور بہت ساری چیزیں جو سوشل میڈیا میں اس وقت سرکولیٹ کی جارہی ہیں ان کو شیئرنہ کریں جب تک ان کی تصدیق نہ ہوجائے۔ ایمبیسی آف پاکستان آج صبح سے پاکستانی شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ایمرجنسی نمبرز پر ابھی تک ہم 500 سے زیادہ کالز کا جواب دے چکے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ابھی تک دس ایسے پاکستانی شہری جن کا اپنے والدین سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا تھا ہم نے ان کا رابطہ ممکن بنا کر ان کے والدین کو ان کی خیریت کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کرغزستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے یہ اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں جب تک کہ ان کی تصدیق نہ ہوجائے اور جو ایمرجنسی نمبرز پاکستان ایمبیسی کے حکام نے اور وزارت خارجہ نے اپنی سی ایم یو کے سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر شیئر کئے ہیں ہمارے ساتھ ان نمبرز پر رابطہ میں رہیں تاکہ ہم آپ کی مدد کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ میں آپ سے یہ بھی استدعا کروں گا کہ ایمبیسی آف پاکستان سے اور کرغزستان کے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔میں اور میری ٹیم آپ کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یرغمالیوں کے رہائی آپریشن میں ہوئی ہلاکتیں و تباہی ہولناک ہیں، گرفتھس
-
نریندر مودی تیسری مدت کے لیے بھارتی وزیر اعظم بن گئے
-
چار اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر خوشی، ’274 فلسطینی ہلاک‘
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
منظور وسان کی وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشگوئی
-
ایران میں چھ صدارتی انتخابی امیدواروں کے ناموں کی منظوری
-
یمن سے خلیج عدن کے قریب دو مال بردار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملے
-
لیبیا کے ساحل کے قریب سمندر سے گیارہ تارکین وطن کی لاشیں برآمد
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
یورپی پارلیمانی الیکشن کا آخری مرحلہ، اکیس ممالک میں ووٹنگ
-
’عثمان بزدار اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.