وفاقی وزیرتجارت نواب جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں انڈسٹریل سولر انرجی پارک بنانے کی پرو پوزل پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی گئی

ہفتہ 18 مئی 2024 22:30

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی وزیرتجارت نواب جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں انڈسٹریل سولر انرجی پارک بنانے کی پرو پوزل پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیرتجارت نواب جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں انڈسٹریل سولر انرجی پارک بنانے کی پرو پوزل پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے منصوبے کی منظوری کے بعد عملدرآمد کاآغاز ہوگا یہ بات حب انڈسٹریز ایم ڈی لیڈا فرید اللہ محمد حسنی نے سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان حب کو بریفنگ میں بتائی ایم ڈی لیڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان کے مشیر صنعت وحرفت میرعلی حسن زہری بلوچستان میں صنعتی شعبے کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان عالیانی کے حلقہ انتخاب میں زیروپوائنٹ کے مقام پر گوادر سی پیک شاہراہ سے ملحقہ صنعتی زون میں انڈسٹریل انرجی پارک بنانے کی پراجیکٹ پروپوزل پلاننگ کمیشن کو مشیر صنعت و حرفت نے بھجوادی یے ایم ڈی لیڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ صنعتی مقاصد کیلئے انرجی ضروریات پوری کرنے وزارت انڈسٹریز نے اس پروپوزل کو منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھجووایا ہے انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر لاگت تین ارب روپے آئے گی ۔

اس منصوبے کی بدولت اوتھل زیروپوائنٹ صنعتی زون اور دیگر پراجیکٹ کیلئے کم لاگت سے انرجی کاحصول ممکن ہوگا جو پائیدار صنعتی ترقی وخوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گوادر سی پیک شاہراہ سے منسلک اوتھل زیروپوائنٹ انڈسٹریل زون ایک یزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔ ابتک اس صنعتی زون کے 200 صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوچکی ہے۔