Live Updates

مریم نواز مسلم لیگ ن کی نئی نسل کی قیادت کررہی ہیں، خواجہ آصف

پنجاب حکومت عام شہری بالخصوص خواتین کو دہلیز پر سہولتیں دے رہی ہے، مریم نواز کے اقدامات سے شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 مئی 2024 12:23

مریم نواز مسلم لیگ ن کی نئی نسل کی قیادت کررہی ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2024ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نئی نسل کی قیادت کررہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کے لیے جس قسم کے اقدامات کیے ہیں، وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی، ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، حکومت نے صحت کے شعبے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، شہریوں کو تمام سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اقدامات سے شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، ہسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری پھر افسران کی ذمہ دار ی بنتی ہے، سرکاری ہسپتال میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا، پنجاب حکومت عام شہری بالخصوص خواتین کو دہلیز پر سہولتیں دے رہی ہے، موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیں، دیہی علاقوں میں کلینک آن ویلز کسی نعمت سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیا، مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی پاکستان کی پہلی آئی ٹی سٹی ہے، یہ منصوبہ دس سال کے لیے ٹیکس فری ہے، نواز شریف نے ہی جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی بنیاد رکھی۔ اس سے پہلے بورڈ آف ریونیو ریفارمز کے اجلاس میں مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی، وزيراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پروجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات