آزاد کشمیر کی طرح پنجاب میں بھی بجلی سستی کی جائے‘ جے یو آئی

آزاد کشمیر کی طرح پنجاب کے عوام کیلئے بھی بجلی، گیس، پٹرول کے نرخوں میں 50فیصد کمی کی جائے

اتوار 19 مئی 2024 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ آزاد کشمیر کی طرح پنجاب میں بھی بجلی سستی کی جائے،عوام مہنگائی و بیروزگاری کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں انہیں ریلیف فراہم کیا جائے، آزاد کشمیر کی طرح پنجاب کے عوام کیلئے بھی بجلی، گیس، پٹرول کے نرخوں میں 50فیصد کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا غر یب عوام کی قسمت میں اشرفیہ کی عیا شیوں کیلئے ساری عمر ٹیکس دینارہ گیا ہے یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ ٹیکس دینے والے گھروں میں ایک پنکھا چلانے سے بھی گھبرائیں کہ کہیں بل زیادہ نہ آ جائے مگر انہی غر یبوں کے ٹیکسوں سے اشرافیہ عیا شی کرے یہ کہاں کا انصا ف ہی حکمرانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا اب یہ ظلم و ستم زیادہ دیر نہیں چلے گا پنجاب کی عوام کواگر ریلیف نہیں ملے گا تو یہ بھی آزاد کشمیر کے لو گو ں کی طرح سڑکو ں پرآ نے پر مجبور ہو نگے حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور بجلی کے بلو ں میں تمام ناجائز ٹیکس ختم کر یں اور بجلی کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کریں۔