ًہمارا بلوچ بھائیوں سے کسی بھی طرح کا کوئی جھگڑا نہیں ہے،صدر پاکستان پنجابی آرگنائزیشن

اتوار 19 مئی 2024 19:25

kحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان پنجابی آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سلیم الیاس نے حیدرآبادپریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں آصف آرائیں ،اکرام الحق ،ندیم قادری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بلوچ بھائیوں سے کسی بھی طرح کا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور ان کی آزادی کی تحریک سے بھی ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے حفاظتی ادارے بلوچستان میں پنجابیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور بلوچستان میں 2005ء سے پنجابیوں کا قتل عام جاری ہے اور حالیہ ایک مہینے کے دوران 24پنجابیوں کی لاشیں پنجاب بھیجی گئی ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد پنجابی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل عام روکا جائے دوسری صورت میں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔