ر*ٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 920 افراد پر جرمانے عائد

ھ*کارروائیوں کے دوران نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 2700 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند ٴْتجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان

اتوار 19 مئی 2024 19:55

Pپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ ماہ کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں میں 920 افراد گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جن پر جرمانے عائد کئے جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 2700 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف شہر کے تمام سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے تحت تجاوزات قائم کرنے پر 920 افراد کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جن پر جرمانے عائد کئے گئی. اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار' سرکی گیٹ اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 2700 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جاتا ہی. انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ شہری نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کریں جس سے ٹریفک نظام میں خلل سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :