وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے شہر بھر کے دورے جاری

منگل 11 جون 2024 18:10

وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے پری مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے نشتر ٹائون کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف اور ڈائریکٹر سہیل سندھو بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وائس چیئرمین واسا نے ستو کتلہ ڈرین ڈیسلٹنگ آپریشن، نشتر کالونی ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر اور نشتر کالونی ڈسپوزل اسٹیشنز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایکسین شمس ایوب نے انہیں ڈیسلٹنگ آپریشن اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ستو کتلہ ڈرین کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ ڈرین 17 کلومیٹر طویل ہے اور اس کا پہلا سائیکل مکمل ہو چکا ہے۔ مون سون سے قبل ڈرین ڈیسلٹنگ کا دوسرا سائیکل بھی مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین واسا نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کے متعلق ملحقہ علاقوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کی روشنی میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وائس چیئرمین واسا نے پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ پانی کے اوقات کار میں صارفین تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مویشی منڈیوں میں عوام الناس کی آسانی کے لیے صاف پانی کے ٹینکرز پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور مون سون سے قبل تمام ڈرینز کی ڈیسلٹنگ آپریشن مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے اور جنریٹرز کو فعال رکھنے کے احکامات دیے اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔