ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ووین رچرڈز کو اہم عہدے دیئے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

پی سی بی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹوں پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2024 12:13

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ووین رچرڈز کو اہم عہدے دیئے جانے کی خبریں گردش کرنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2024ء ) سوشل میڈیا پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ ووین رچرڈ کی تعیناتی سے متعلق خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

(جاری ہے)

گردش ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور اِن کنڈیشنز کا سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر کو اندازہ ہوگا جس کی وجہ سے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں 2022ء ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور قومی ٹیم کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 71 سالہ ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2016ء میں پہلے ایڈیشن سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔