خیبرپختونخواحکومت کی نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے،لائیو سٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے،موقف
فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 15:04
(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔
عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض پہنی ہوئی تھی۔ وہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں حاضر رہے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔مقدمے کی سماعت براہ راست نشر نہیں کی گئی اور اس کی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پوچھا تھااٹارنی جنرل صاحب کیا ویڈیو لنک قائم ہوگیا؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جی ویڈیو لنک قائم ہے۔سماعت کے دوران وکیل وفاقی حکومت دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران چیف جسٹس نے ہدایت کی مخدوم علی خان آپ اونچی آواز میں دلائل دیں تاکہ ویڈیو لنک پر موجود بانی پی ٹی آئی بھی سن سکیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھاکہ کیا ہائی کورٹ میں زیر التوا درخواست سماعت کیلئے منظور ہوئی؟ وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ جی اسے قابل سماعت قراردے دیا گیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا تھاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف کیس کا مکمل ریکارڈ منگوا لیں۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے استفسار کیاتھا آپ اس کیس میں وکالت کریں گے؟ وکیل نے بتایا کہ جی میں عدالت کی معاونت کروں گا۔بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ترمیم کیس پر ہوئی سماعت کا حکم نامہ طلب کر لیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو بائیکاٹ ڈرامے کی بجائے وضاحت کریں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں یا نہیں؟،بیرسٹرسیف
-
بجٹ میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ پڑے گا،شبلی فراز
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا عمران خان کی رہائی کیلئے کل ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ
-
اپوزیشن لیڈر و دیگر کو سرگودھا عدالت داخلے سے روکنے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
-
9 مئی واقعات ،شہریارآفریدی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں بری
-
سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 68ویں سالگرہ 22جون کو منائی جائے گی
-
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر75ارب کا ٹیکس بوجھ ڈالاگیا ہے ، چیئرمین ایف بی آر
-
عمران خان ،شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں خارج
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی 11 درخواستیں خارج کردیں، 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد
-
عمران خان ،شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت دیگر آزادی مارچ مقدمے میں بری
-
عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر 10 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
-
وزیر خزانہ کا بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنانے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.