خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ

وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کواس کے جائز حقوق نہیں دے رہی، طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی اسد قیصر کی ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2024 19:38

خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2024ء) پی ٹی آئی نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی اسد قیصر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں وفاق سے جڑے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائے گی،وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کواس کے جائز حقوق نہیں دے رہی، طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا احسن اقدام کیا، پنجاب حکومت پرمٹ لازمی قرار دے کر پنجاب کے کسانوں کا استحصال کررہی ہے، پنجاب حکومت ہاتھوں کسان رل رہے ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت پنجاب کے کسانوں سے اچھے ریٹس پر گند م خریدنا چاہتی ہے، پنجاب حکومت کسانوں سے خود گندم خرید رہی ہے اور بیچنے دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی نئی قیمت 85 روپے ہو جانے کا امکان۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جو ممکنہ طور پر عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر آئندہ مالی سال کے دوران 347 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین پر 347 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی باقاعدہ سفارش بھی کر دی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے نیپرا میں ایک درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں آئندہ مالی سال کیلئے بجلی خریداری کا ریٹ متعین کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔