تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ،کمشنر شہید بے نظیرآباد ڈویژن

پیر 20 مئی 2024 20:05

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں یہ بات انہوں نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر،ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ڈپٹی کمشنرنوشہروفیروز ارسلان سلیم، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ کے علاوہ محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، ورکس اینڈ سروسز، سوشل ویلفئیر، ڈرینج ڈویژن، حیسکو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ تمام محکمے مون سون کی بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے پہلے اپنی اسکیمیں مکمل کریں اور تمام مطلوبہ مشینری کو بھی تیار رکھیں کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران سے کہا کہ وہ سیلابی پانی کے قدرتی بااؤ کے راستوں سے قبضوں اور رکاوٹوں کو دور کریں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ بارشوں کی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے نکاسی آب کے لئے ایسے منصوبے بنائیں جو عوام کے لئے فائدے مند ہوں اور غیر فعال اسکیموں کو فعال بنائیں اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن نے بتایا کہ گذشتہ بارشوں کے بعد ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے سیلابی پانی کی نکاسی کے لئے اسکیمیں منظور کی گئی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ایکسین آبپاشی روہڑی ڈویژن افتخار احمد لانگاہ نے بتایا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مظبوطی کے لئے کام جاری ہے اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لئے اب تک کئے گئے انتظامات کے متعلق آگاہی دی ۔

متعلقہ عنوان :