محکمہ لائیوسٹاک میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کی کارکدگی بارے جائزہ اجلاس

پیر 20 مئی 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) محکمہ لائیو سٹاک میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کی پرفارمنس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کی۔ ریویو میٹنگ میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کے لیے ہدایات جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بریڈنگ سروسز ،ویکسی نیشن ورک اور کولڈ سپلائی چین کو یقینی بنایا جائے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میڈیسن اور ویکسین کی سپلائی کو بہتر کرنے کے لیے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں انونٹری سسٹم کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے اور قربانی کے جانوروں اور فلڈ ایمرجنسی کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ویکسین اور میڈیسن کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گل گھوٹوں کی ویکسین ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ متعدی بیماریوں کے متعلق ڈیٹا کو فوری طور پر 9211 سسٹم پر اپلوڈ کیا جائے تاکہ جانوروں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر پلاننگ ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن سمیت تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کی ان لائن وڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

متعلقہ عنوان :