چھتیس گڑھ سڑک حادثے میں 19افراد ہلاک ،8 زخمی

پیر 20 مئی 2024 22:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 19افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ چھتیس گڑھ کے ضلع کبیردھام کے علاقے کوکدورمیں پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانیوالے ایک پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر 20فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں پک اپ پر سوار 19مزدورہلاک اور 8شدید زخمی ہوگئے۔پک اپ پر تقریبا 40افراد سوار تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالو ں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔