گورنرسندھ کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس

پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے ،گورنرسندھ

پیر 20 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے صدر کے حالیہ دورہ کراچی میں انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی انتہائی سادہ اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ،پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔