محکمہ ریونیو لورالائی ڈویژن میں لواحقین کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد

منگل 21 مئی 2024 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کی ہدایت پر محکمہ ریونیو لورالائی ڈویژن میں لواحقین کوٹے پر عمل درآمد کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع سے کل 15 لواحقین نے شرکت کی۔لواحقین کوٹے میں سٹینوگرافر، اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر ، اور جونیئر کلرک کی پوسٹیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈمن محکمہ ریونیو کوئٹہ قیام الدین آ غا ، سینئر اکائونٹس آ فیسر لورالائی وسیم منظور ، سپرنٹنڈنٹ عبد الجلیل اور دیگر متعلقہ افسران نے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری قیام الدین آ غا و دیگر افسران نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت لواحقین کوٹے پر عمل درآمد کررہی ہے ، خالی پوسٹوں پر سب سے پہلا حق لواحقین کا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے ٹیسٹ و انٹرویو اور کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے اس کےبعد ان کے کیس بلاتاخیر متعلقہ حکام کو ارسال کیے جائیں گے تاکہ ان کو روزگار مل سکے ، ٹیسٹ میں کل 15 امیدواروں نے حصہ لیا ،جن میں ضلع لورالائی کے 8، ضلع بارکھان کے 2 اور ضلع موسیٰ خیل کے 4 لواحقین امیدواروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :