گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے

جمعہ 20 ستمبر 2024 17:42

گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں، گورنر سندھ ترکیہ کے سرمایہ کاروں، آئی سیکٹر کے اداروں کے حکام سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے ، اور صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، گورنر سندھ ترکیہ کے آئی ٹی ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کے جدید کورسز کو مزید جدت دینے پر بھی گفتگو ہوگی، گورنر سندھ طلباء کو فری لیپ ٹاپ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کے ضمن میں آئی سیکٹر کے متعلقہ حکام سے مشاورت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :