سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

جمعہ 20 ستمبر 2024 17:43

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر ریڈ کی، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اور صنم جاوید کے والد کو حراست میں لے لیا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے۔